جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بڑی کامیابی ، عالمی جریدے نے معاشی محاذ پر پاکستان کا مستقبل روشن قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معاشی محاذ پر پاکستان کا مستقبل روشن قرار دے دیا اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے حکومتی کوششوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا پاکستان معاشی استحکام کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں مسلسل نمایاں بہتری جاری ہے، عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معاشی محاذ پر پاکستان کامستقبل روشن قرار دے دیا اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں حالات اور حکومتی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

خلیج ٹائمز نے معاشی ماہرین اور سفارتکاروں کی رائے کو بھی آرٹیکل کا حصہ بنایا ہے اور کہا عمران خان نے معاشی سرگرمیوں کیلئے بڑے پالیسی اقدامات کااعلان کیا، عالمی سطح پر معاشی سلوڈاؤن کے باوجود پاکستان میں حالات بہتر ہوئے، پاکستان معاشی استحکام کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

- Advertisement -

عالمی جریدے نے آرٹیکل میں موڈیزکی جانب سےپاکستان کی معاشی آؤٹ لک مستحکم قراردینےکابھی ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خصوصی معاشی زونزکے قیام پر تیزی سے کام کر رہا ہے، ڈیمزتعمیر سمیت سی پیک جیسےمعاشی منصوبوں پر بھی کام تیز کیا گیا۔

آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق ٹیکس فری سرمایہ کاری کیلئے پاکستان بہترین انتخاب ہوسکتا ہے، شرح سود میں نمایاں کمی کے بعد پرائیویٹ سیکٹر بھی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔

عالمی جریدے کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سےاوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بھی بحال ہورہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مد میں ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، ملکی تاریخ میں پہلی بار 23 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر پاکستان منتقل ہوئیں۔

آرٹیکل میں کہا گیا کہ ماضی کی حکومتوں میں اوورسیزپاکستانیوں سےکئےوعدے پورےنہیں ہوسکے، موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وعدے پورے کررہی ہے۔

خلیج ٹائمز کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا کے دوران مشکل چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب رہی، کورونا کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی وطن واپسی کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا ، 3 لاکھ سے زائدپاکستانیوں کومختلف ممالک سے وطن واپس بھیجا گیا، جنوب ایشیائی ممالک کی جانب سے وطن واپسی کاسب سے بڑا آپریشن تھا۔

آرٹیکل میں کہا گیا معاون خصوصی زلفی بخاری نے آپریشن کی تکمیل میں کردار ادا کیا جبکہ 500سے زائد قومی اور بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں