اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں مقامی طور پر تیار سرجیکل اور این 95 ماسک برآمد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، اجلاس میں مقامی طور پر تیار سرجیکل اور این 95 ماسک برآمدکرنے کی منظوری دی جائےگی۔
کابینہ کے اجلاس میں کمیشن، اتھارٹیز اور بورڈز میں تعیناتیاں کالعدم قرار دینےسےمتعلق بریفنگ کے ساتھ پی ٹی وی ملازمین پرلازمی سروس ایکٹ لاگوکرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
این آئی ایف ٹی ملازمین پرلازمی سروس ایکٹ کےنفاذمیں توسیع کی منظوری ، سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کی منظوری، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ میں بھی لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وفاقی کابینہ کو پنشن فنڈ پر بھی بریفنگ دی جائے گی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کی تشکیل نو میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں پیئر انوسٹمنٹ کےایم ڈی کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری اور فیڈرل گورنمنٹ سرونٹس کالونی کوئٹہ کےلیے زمین کےحصول کی منظوری دی جائے گی۔
اسلام آبادسیکٹر جی12، 13 اور 14 کی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔