اشتہار

مانچسٹر : سمندر میں ڈوبنے والے دو پاکستانی نژاد بھائیوں کی لاشیں مل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر:سمندرمیں ڈوبنے والے دو پاکستانی نژاد بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں ، 18سالہ محمداظہر اور 16سالہ علی سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے، دونوں بھائی ڈیوز بری کے رہائشی تھے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کوسٹ گارڈز کو دوران تلاش دو لاشیں ملیں، پولیس نے دونوں لاشوں کی باضابطہ شناخت کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لاشیں سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو پاکستانی نژاد بھائیوں کی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تصدیق کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز ڈیوزبری کے دو پاکستانی نژاد نوجوان نہاتے ہوئے سمندر میں لاپتہ ہوگئے تھے، اٹھارہ سالہ محمد اظہر شبیر اور سولہ سالہ علی اطہر شبیر بلیک پول کے قریب سمندر میں نہا رہے تھے جبکہ دونوں بھائیوں کا ایک پندرہ سالہ کزن بھی ساتھ نہا رہا تھا۔

تاہم ان کا پندرہ سالہ کزن تیر کر کنارے پہنچ گیا تھا جسے بچا کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ، کزن کے اطلاع پر پولیس رات بھر نوجوانوں کو تلاش کرتی رہی مگر سراغ نہ مل سکا۔

سمندری اور فضائی آپریشن رات بھر جاری رہا تاہم بعد ازاں پولیس نے آپریشن روک دیا اور لاپتہ نوجوانوں کے نام جاری کر دیئے تھے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں