اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

موڈیز کے بعد فچ نے بھی پاکستانی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم قرار دے دیا، پاکستان کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : موڈیزکی طرح فچ نے بھی پاکستان کی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم قرار دے دیا، پاکستان نے فچ ریٹنگز کی جانب سے بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عالمی معاشی ریٹنگ کے ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فچ نے پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بی مائنس برقرار رکھی۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ موڈیزکی طرح فچ نے پاکستان کی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیا ، عالمی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے، کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ آؤٹ لک جائزہ سے مستحکم کر دی تھی، جب کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی B تھری پر برقرار رکھی گئی۔

بعد ازاں وزارتِ خزانہ کی جانب سے موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ مستحکم کرنے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ موڈیز کا یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں