جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سندھ میں کرونا کے 318 نئے کیسز رپورٹ، 5 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 318 نئے کیسز سامنے آئے اور 5 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے تھا کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 126743 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں مزید 5 کرونا مریضوں کے انتقال کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2336 ہوگئی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 392مریض صحت ہوئے، صوبے بھر میں اب تک 120241مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ 202 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 36وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کرونا وائرس : ملک میں 617 نئے کیسز کی تصدیق، 15 مریض جاں بحق

خیال رہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے بعد ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ سندھ سمیت دیگر شہریوں میں پابندیاں ختم کردی گئیں تاہم احتیاطی تدابیر پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 617 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 15مریض جاں بحق ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں