اشتہار

ڈرائیور نے پیٹرول پمپ میں گاڑی دے ماری، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پیٹرول پمپ پر لگے بیریئر سے ٹکرا گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر سوانلے کینٹ میں مصروف شاہراہ پر بارش کے باعث سیاہ رنگ کی مرسڈیز ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پیٹرول پمپ میں لگے بیریئر سے ٹکرا گئی جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے باعث سڑک پر پانی موجود ہے اور مرسڈیز دو گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے بال بال بچتی ہے اور پیٹرول پمپ میں لگے بیریئر سے ٹکرا جاتی ہے۔

- Advertisement -

حادثے کے نتیجے میں پیٹرول پمپ پر لگا بیریئر ٹوٹ گیا جبکہ قریب پیٹرول بھروانے کے لیے کھڑی نیلے رنگ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خوفناک حادثے میں کوئی شخص زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوانلے میں پیٹرول اسٹیشن کی مالک کمپنی نے اس حادثے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں