پشاور: پاکستانی اداکارہ غنا علی سیر و تفریح کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات پہنچ گئیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے زبردست پیغام شیئر کیا اور مداحوں کو زندگی آسان بنانے کا طریقہ بتایا۔
اداکارہ غنا علی نے لکھا کہ ویسے تو زندگی بہت حسین و خوبصورت اور آسان ہے مگر ہم اسے خود ہی پیچیدہ بناتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’خوبصورت زندگی ملنے پر اُس رب کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں لاتعداد نعمتوں سے نوازا اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں‘۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا کے کیسز میں کمی کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی اور سیاحتی مقامات کو گزشتہ دنوں ہی کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
حکومت کی جانب سے تمام سیاحتی مقامات ایس او پیز کے ساتھ کھولے گئے ہیں اور انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے قواعد و ضوابط پر ہر صورت عمل کریں۔
ایس او پیز کے تحت کسی بھی سیاحتی مقام پر بغیر ماسک سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے جبکہ انہیں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنانا ہے، اس کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات پر عمر رسیدہ اور کم عمر بچوں کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔