اسلام آباد : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ضمنی ریفرنس میں تمام اعتراضات دور کردیے اور ریفرنس دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب ) کی جانب سے پارک لین ضمنی ریفرنس میں تمام اعتراضات دور کرکے ضمنی ریفرنس دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
احتساب عدالت کےرجسٹرار آفس نے ریفرنس کی ترتیب غلط ہونے پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعتراضات دور کر کے ریفرنس پھر سے دائر کیا جائے۔
گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا ، نیب ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری،انور مجید،عبدالغنی مجید سمیت 19 ملزمان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
نیب نےعبوری ریفرنس میں ملزمان پر 1.5 ارب کی کرپشن کا الزام لگایا جبکہ ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم بڑھاکر3.74ارب کردی گئی اور وعدہ معاف گواہان کی تعدادبھی بڑھادی گئی ہے۔
ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ تمام گواہان پارک لین کمپنی کےانتظامیہ کےکہنے پرکام کرتےرہے، آصف زرداری،بلاول بھٹونےپارک لین میں 25،25فیصدشراکت دار ی کااعتراف کیا۔
نیب کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرارایس ای سی پی افسران نےپارک لین معاہدوں ،جعلی دستاویزات میں مدد کی ، جعلی دستاویزات پرکمپنی نےقرض لیا.پھرقرض واپس کرنے سے انکار کر دیا۔
احتساب عدالت نے10اگست کوعبوری ریفرنس میں فرد جرم عائد کر کے ٹرائل کاآغاز کر دیا اور ریفرنس میں یکم ستمبر کو 3 گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔