سکھر: پنوعاقل میں ذہنی مریض نے گھر کے 10افراد کو قتل کر ڈالا، قتل کئے جانیوالوں میں 7خواتین اور3بچے شامل ہیں، ملزم عبدالوہاب کو3 بیٹوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے شہر پنوعاقل میں قتل کاواقعہ پیش آیا ، جہاں گوٹھ ھالیجوی شریف میں ذہنی مریض نے اپنے گھر کے 10افراد کو قتل کردیا ، قتل کئے جانیوالوں میں 7خواتین اور3بچے شامل ہیں۔
ایس ایس پی عرفان سموں نے کہا ہے کہ خاندان کے سربراہ ملزم وہاب نے11افرادکو قتل کیا، مقتولین کی عمریں ایک سے 42 سال تک کےدرمیان ہیں، مقتولین میں ملزم کی بیوی، 4 بیٹیاں،3 بیٹے، بہو،پوتا اور پوتی شامل ہیں بچوں کی عمریں ایک سے 4سال کےدرمیان ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کرنیوالےملزم عبدالوہاب کو3بیٹوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عرفان سموں کا کہنا تھا کہ پولیس کوشبہ ہے کہ ملزم نے 3بیٹوں کے علاوہ باقی افراد کو نشہ دے کربیہوش کیا، ملزم پہلے بھی ایک قتل کرچکا ہے جبکہ ملزم 2بار ذہنی امراض کےعلاج کیلئےاسپتال داخل رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پنو عاقل میں10افرادکے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعےکی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیاہے، واقعے کی وجوہات کیا ہیں، ہرپہلو سے تحقیقات کی جائے اور متاثرہ خاندان کیساتھ پولیس ،انتظامیہ مکمل تعاون کرے۔