اشتہار

فیس بک سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صحت سے متعلق غلط معلومات پر مبنی مواد فیس بک پر 3ارب سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیسی گروپ ’آواز‘ کی جانب سے ایک رپورٹ شایع کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 3 ارب 80 لاکھ سے زائد صافین نے فیس بک پر صحت سے متعلق غلط معلومات کو ویو کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ کرونا صورت حال کے دوران صحت سے متعلق من گھڑت باتوں اور مواد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 10 ایسی ویب سائٹس تھیں جو مسلسل صحت سے متعلق جھوٹی معلومات صارفین کو فراہم کررہی تھیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق فیس بک پر رواں اپریل میں عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹس سے 4 گنا زیادہ ویوز من گھڑت اور افواہ پھیلانے والی ویب سائٹس نے حاصل کیے۔

فیس بک نے کورونا سے متعلق امریکی صدر کی پوسٹ ہٹادی

ایڈووکیسی گروپ ’آواز‘ کے کمپین ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فیس بک کا ایلگورتھم عوامی صحت کے لیے خطرہ ہے جو غلط معلومات کا ذریعہ بن رہا ہے، فیس بک کا ایلگورتھم 2 ارب سے زیادہ صارفین کو غلط معلومات پھیلانے والی ویب سائٹس کی جانب راغب کرتا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ رپورٹ میں مئی 2019 سے مئی 2020 کے دوران فیس بک پر شیئر ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ دوسری جانب فیس بک نے بھی غلط معلومات کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں