تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

گوگل اور جی میل کا سروَر اچانک ڈاؤن ہوگیا

نیویارک: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور جی میل کا سرور اچانک ڈاؤن ہوگیا جس کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے، کمپنی نے مسئلے کے حل کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سب سے بڑا سرچ انجن پلیٹ فارم ‘گوگل’ اور اسی کی ہی ای میل سروس فراہم کرنے والی ایپلیکیشن ‘جی میل’ دونوں کا سرور دنیا بھر میں ڈاؤں ہوگیا ہے، صارفین کو مواد سرچ کرنے سمیت ای میل ارسال اور حصول میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گوگل نے سرور ڈاؤن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ پر رکاوٹیں پیش آرہی ہیں، البتہ سرور کی دوبارہ بحالی اور مسئلے کے جلد از جلد حل کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے گوگل کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے، ان کا کہنا ہے کہ سرور ڈاؤن ہونے سے ہمارے ضروری کام رک چکے ہیں، فوری طور پر شکاتیں دور کی جائیں۔

غیرملکی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جی میل پر ایکٹیو یوزرس کی تعداد بڑھنے سے پریشانی پیش آئی، کیوں کہ صارفین کی بڑی تعداد سرور برداشت نہیں کرسکا، امید ہے جلد معاملہ سلجھ جائے گا۔

Comments

- Advertisement -