اشتہار

ایپل نے امریکا کی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ڈیجیٹل الیکٹرانک کمپنی ایپل کی مارکیٹ ویلیو دو کھرب ڈالر تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف ٹیکنالوجی ایپل کمپنی امریکا کی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 2 کھرب ڈالر ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ٹیکنالوجی کمپنیوں کی پراڈکٹس کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن ایپل نے پراڈکٹس کی فروخت میں تمام حریف کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

- Advertisement -

لاک ڈاؤن میں نہ صرف ایپل فون، ٹیبلٹس اور گھڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا بلکہ اس کی فراہم کردہ مختلف ایپس اور سروسز کی طلب بھی زیادہ رہی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں اضافے کے بعد کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹیم کوک کے اثاثوں کی مجموعی مالیت بھی 1 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

امریکا کی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں ایمازون، مائیکرو سافٹ اور گوگل ایلفابٹ کی مارکیٹ ویلیو ایک کھرب ڈالر کی ہے۔

ایپل کی جون تک کی کوارٹر رپورٹ کے مطابق کمپنی کے منافع میں 8 فیصد سے تقریباََ 11 ارب ڈالر جبکہ آمدنی میں 11 فیصد سے 159 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایپل کی مالیت اور اس کا اثرو روسوخ بڑھنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے امریکی کانگریس کی جانب سے اسے کڑی نگرانی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جولائی کو ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کو امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہو کر الزامات کی وضاحت کرنا پڑی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ یہ کمپنیاں اپنی طاقت کا استعمال حریف کمپنیوں کو کچلنے کے لیے کرتی ہیں، ان میں ایمازون، گوگل، فیس بک اور ایپل کے سربراہان شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں