اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی سال کے نئے کیلنڈرکی منظوری دے دی اور کہا حکومت کا نیا پارلیمانی سال ملکی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، جس میں آئینی،سیاسی اور قانونی امور پر تفصیلی مشاورت
کی گئی۔
ملاقات میں بابر اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے نئے پارلیمانی سال کا کیلنڈرپیش کیا، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی سال کے نئے کیلنڈرکی منظوری دے دی۔
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال میں ہر ماہ اجلاس ہوگا ،پارلیمنٹ 133 دن کام کرے گی ، ملکی و قومی مفاد کی قانون سازی کا عمل بلا تعطل جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے پارلیمانی امور کی بہترین انجام دہی پربابر اعوان کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا حکومت احتساب اور ریفارم کے پروگرام پرسختی سے عملدرآمد کرے گی، 5سال میں ادارہ جاتی تبدیلی کا ایجنڈا پورا کر دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کئے کٹھن فیصلوں کےث مرات ملنا شروع ہوچکے، حکومت کا نیا پارلیمانی سال ملکی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا ، معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کی نتیجے میں مشکل وقت جلدختم ہوتےدیکھ رہاہوں۔