اشتہار

پیوٹن مخالف اپوزیشن رہنما چائے پی کر کوما میں چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو چائے میں زہر ملا کر دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی اپوزیشن رہنما کی ترجمان کیرا یرمیش نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکسی نوالنی کو چائے میں زہر ملا کر دیا گیا ہے جس کے سبب وہ کوما میں چلے گئے۔

الیکسی نوالنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ سائبیریا سے ماسکو جاتے ہوئے طیارے میں الیکسی کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بیہوش ہوگئے، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد الیکسی نوالنی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو شک ہے کہ الیکسی نوالنی کو ان کی چائے میں زہر ملا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیگزے روسی صدر پیوٹن کے شدید مخالفین میں شمار کیے جاتے ہیں اور انہوں نے روس میں کرپشن کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا جب کہ 2011کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے پر انہیں گرفتار کرکے 15 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 2013 میں بھی انہیں جعل سازی کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا جب کہ انہوں نے 2018 کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن جعل سازی کے کیسز میں سزا کے باعث انہیں الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں