ساؤتھمپٹن: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
Pakistan's squad for the third #ENGvPAK Test:
Azhar A (c), Babar A (vc), Abid A, Asad S, Fawad A, Imam, Kashif B, M Abbas, M Rizwan, Naseem S, Sarfaraz A, Shadab K, Shaheen A, Shan M, Sohail K and Yasir S. pic.twitter.com/f4huYYofnZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 20, 2020
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی، اولڈ ٹریفورڈ میں تینوں ٹی ٹوینٹی بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے۔
انگلش اسکواڈ میں اوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیئرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، جو ڈینلی، ٹام کرن، لوئیس گریگوری، کرس جارڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، ڈیوڈ ولی اور جیسن روئے شامل ہیں۔