اشتہار

پاک چین وزرائے خارجہ کا کرونا ویکسین کی مشترکہ تیاری پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چینی حنان میں پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات میں کرونا کے انسداد کےلیے ویکسین کی مشترکہ تیار پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی اور وانگ ژی میں اسٹریٹجک مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کرونا وائرس، تعلقات، عالمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی اور مشترکہ مفادات کے تحفظ، امن اور خطے کی ترقی کے اقدامات پر اتفاق ہوا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا کے انسدا کےلیے ویکسین کی مشترکہ تیاری پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا کو سیاسی رنگ اور القاب دینے کی مخالفت کی۔

دونوں رہنماوں نے عالمی صحت پر ڈبلیو ایچ او کے کردار کی حمایت کی اور ایک دوسرے کے قومی مفادات کو تحفظ دینے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق چین نے پاک چین آہنی بھائیوں کے عزم کو دہرایا اور چین نے پاکستان کے خطے میں مضبوط شراکت ہونے کا اعادہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں