اشتہار

شادی نہ کرنے پر لڑکی نے منگیتر کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: شام میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے منگیتر کی جان لے لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کا باضابطہ اندراج نہ کرانے اور سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والے منگیتر کو لڑکی نے چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

ملزمہ نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ منگیتر نے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا تھا اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔

- Advertisement -

ملزمہ کے بقول اس نے کزن کے ساتھ مل کر منگیتر کو بنانے کا منصوبہ تیار کیا اور ساتھ دینے پر کزن کو مالی فوائد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

لڑکی نے بیان میں بتایا کہ سوتے ہوئے منگیتر کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا اور جب تک موت کا یقین نہیں ہوا وقوعہ پر موجود رہے، اس دوران منگیتر کا موبائل توڑ کر ٹکڑوں کو کوڑے دان میں پھینک دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں