ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

خاتون نے 18 ٹن وزنی بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کے لیے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم ان میں سے کچھ اپنے کارناموں سے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ خاتون مریم ہمتی نے 18 ٹن وزنی بس کو کئی میٹر دور تک کھینچ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بھاری بھرکم بس کھینچنے کا شاندار مظاہرہ کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم ہمتی نے بھاری بھرکم لوہے کے بلاکس اٹھانے اور ٹرک کے ٹائر کو فلپ کرنے کا بھی حیرت انگیز مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے جسمانی تعلیم اور کھیلوں کے سائنسز میں بیچلر ڈگری حاصل کررکھی ہے، وہ گزشتہ 12 سالوں سے باڈی بلڈنگ کی مشق کررہی ہیں۔

مریم ہمتی سرجن ویمن کلائی اور پاور لفٹنگ کمیٹی کی سربراہ ہیں، خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے شوق کی خاطر باڈی بلڈنگ میں داخلہ لیا اور اس سے قبل کبھی پاور لفٹنگ نہیں کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں