ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

تعمیراتی صنعت کھلنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جن کے پاس اپنی چھت نہیں ہے، تعمیراتی صنعت کھلنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تعمیراتی شعبے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے، وزیراعظم خود تعمیراتی شعبے کی اسکیم کو دیکھ رہے ہیں، جو معاملات پہلے ہوجانے چاہئے تھے وہ اب ہورہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ہر شخص کا حق ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو، پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی کا سامنا ہے، تعمیراتی شعبہ وہ ہے جہاں سب سے زیادہ روزگار پیدا کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے آباد اس سلسلے میں اپنے ممبر اور دوسروں کو بھی آمادہ کرے گی، جولائی میں سیمنٹ کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ کام شروع ہوگیا ہے۔

کرونا وبا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ایس او پیز کا خیال اسپتالوں اور مساجد میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے فلاحی ادارے کراچی سے شروع ہوئے، کراچی کے اندر فلاحی کام جتنا میمن کمیونٹی کرتی ہے شاید ہی کوئی اور کرتا ہو۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج بھی وزیر اعلیٰ سندھ سے میٹنگ ہوئی ہے، پیر سے شہر کے تین بڑے نالوں پر کام ترجیحی بنیادوں پر شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں