اشتہار

سعودی عرب : سوشل میڈیا پرویڈیو پوسٹ کرنا ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ کے دوران شیشہ استعمال کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے، سعودی شہری نے دوران ڈرائیونگ شیشہ پیتے ہوئے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی تھی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وڈیو وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی، ڈرائیونگ کے دوران شیشہ پینے والے شہری کو قانونی سزا پر عمل درآمد کرانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک ڈرائیور بائیں ہاتھ میں شیشہ تھامے ہوئے ہے اور دائیں ہاتھ سے اسٹیئرنگ سنبھالے ہوئے ہے۔

- Advertisement -

محکمہ ٹریفک نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی دہری خلاف ورزی کرنے والے شہری کو تلاش کرکے حراست میں لے لیا۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران شیشہ پینے سے شاہراہ پر چلنے والے دیگر افراد کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں