تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

’شادی نہیں کروں گی‘ دلہن کی نکاح سے قبل انوکھی شرط

ریاض: سعودی عرب میں دلہن نے شادی کی تقریب دلہا کے کرونا ٹیسٹ سے مشروط کردی، نکاح سے قبل دلہا کو کرونا ٹیسٹ کرانا پڑ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ایک دوشیزہ نے اپنی شادی سے قبل شرط عائد کی کہ جب تک دلہا کرونا ٹیسٹ نہیں کرواتا وہ نکاح نہیں کرے گی۔

دلہن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مملکت میں بھی اس وبائی مرض سے ہر کوئی پریشان ہے۔

وداد نامی لڑکی جس کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں نے یہ کہہ کر خاندان والوں کو حیران کردیا کہ جب تک لڑکا کرونا ٹیسٹ نہیں کروالیتا وہ نکاح کے لیے رضامند نہیں ہوں گی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ جس نوجوان سے اس کی منگنی ہوئی ہے وہ بہت زیادہ سوشل ہے اور ہمیشہ دوستوں کے ساتھ ہی رہتا ہے، ان دنوں کرونا کی وبا نے ہر ایک کو پریشان کررکھا ہے ایسے میں اگر اسے بھی یہ وائرس لگا ہو تو وہ کس طرح اس کے ساتھ شادی کرسکتی ہے۔

دلہن کا کہنا تھا کہ میری ایک عزیز دوست بھی اس مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئی تھی مرض کے بارے میں معلوم ہونے کے محض 24 گھنٹے کے اندر ہی وہ دنیا سے چل بسی تھی اس لیے میری خواہش ہے کہ دلہا بھی کرونا ٹیسٹ کروائے۔

Comments

- Advertisement -