تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بیلاروس کے صدر نے ہتھیار اٹھالیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

منسک : بیلاروس کے صدر مخالفین پر رعب و دبدبہ بنانے کےلیے بلٹ پروف جیکٹ پہنے اور ہاتھوں میں رائفل تھامے میدان میں آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلاروس میں گزشتہ 15 روز سے صدر لوکاشینکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، لیکن لوگ مظاہرہ بھول پر صدر لوکاشینکو کی ڈرامائی انٹری دیکھ کر حیران رہ گئے۔

صدر سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے دارالحکومت منسک کے ایک چوک پر اترے تو ہاتھوں میں انہوں نے رائفل تھامی ہوئی اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔

وہ لوگوں اور سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کرنے کےلیے آئے لیکن اس طرح ایک سربراہ مملکت کا مسلح ہوکر آنا دیکھنے والوں کےلیے حیرت کا باعث ہے آخر ایسی کیا وجہ ہوئی صدر مملکت نے ہتھیار تھام لیے۔

صاحب رائے افراد کا کہنا ہے کہ لوکاشینکو سرف اپنا رعب ظاہر کرنا چاہتے تھے اسی لیے انہوں نے ایسا عمل کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 9 اگست کو بیلاروس میں صدارتی انتخابات کے نتائج آئے تھے، جس میں 65 سالہ لوکاشینکو نے 80 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی یہاں لوکاشینکو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 26 برس سے 65 سالہ لوکاشینکو بیلاروس پر صدارت کررہے ہیں، لیکن اس مرتبہ انتخابات میں کامیاب کے بعد ان پر دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے خلاف 15 روز سے مسلسل مظاہرہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -