اشتہار

ڈیموکریٹس کرونا کی آڑ میں انتخابات چوری کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کرونا کی آڑ میں انتخابات چوری کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ری پبلکن پارٹی کے چار روزہ قومی کنونشن کا آغاز ہوا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا، ٹرمپ آئندہ جمعرات کو نامزدگی قبول کریں گے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کرونا کی آڑ میں انتخابات چوری کرنا چاہتے ہیں،ڈاک کے ذریعے ووٹنگ میں دھاندلی کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں چھوٹے انتخابات ڈاک کے ذریعے ووٹنگ نہ سنبھال سکے،ڈاک کے ذریعے انتخابات بہت برے ہیں،اب پوسٹ آفس کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں،میری انتظامیہ کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے۔

امریکی صدر نے خطاب کے دوران کہا کہ دیوار تعمیر کر کے ہم نے سرحدوں کو محفوظ کیا،داعش کو شکست دی،امریکیوں کی نوکریاں واپس لے کر آیا،ملک میں 300 نئے ججز تعینات کیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک اب کبھی سوشلسٹ نہیں بنے گا۔انہوں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ شخص جیتا تو سپریم کورٹ خطرے میں آجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ چین سے آئی خوفناک چیز سے لڑ رہے ہیں،انہیں بتا دیا کبھی نہیں بھولیں گے،چین اور یورپ سے آنے والے متاثرہ افراد پر پابندی لگائی، مجھے کہا گیا ایسا نہ کرو۔

ویکسین سے متعلق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آپ ویکسین کو جلد آتے دیکھیں گے، ہم اتنی جلدی ویکسین لائیں گے کسی نے پہلے ایسا نہ دیکھا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں