منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

فضائی مسافروں کیلیے نئی ایس او پیز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سول ایوی ایشن نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے کورونا کی نئی ایس او پیز جاری کر دیں۔

نئے ضوابط کے تحت طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت کے اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔
نئی ایس او پیز 26 اگست 2020 سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔ایس اوپیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیوٹ طیاروں پر یکساں ہو گا۔ ایئرلائنز، ایئر کرافٹ آپریٹرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس ایس او پیز کو یقینی بنائیں گے۔

ایئرپورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رہے گی، مسافروں کو صرف روانگی لاؤنج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

دوران پرواز ماسوائے کھانے کے سرجیکل ماسک پہننا بھی لازم ہو گا۔ سی اےاے نے پائلٹ، فرسٹ آفیسر،فضائی عملےپربھی دوران پرواز سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیا ہے، واش روم استعمال کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں گے۔

سی اےاے پرواز روانگی سے قبل مسافروں کی فہرست ایئر پورٹس منیجرز کوفراہم کرے گا۔ طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔

انٹرنیشنل پرواز کے مسافروں کا ہیلتھ ڈیکلریشن فارم متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑکر بٹھایا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں