ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پناہ گاہوں میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نئی پناہ گاہیں کرائے کی عمارتوں میں بنائی جائیں گی۔انہوں نے نئی پناہ گاہیں بنانے کے لیے مقامات کی جلد نشاندہی کی ہدایت بھی کی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کے نئے ماڈل کا دائرہ کارمرحلہ وار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا،پناہ گاہوں میں سہولتوں کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی تشکیل دینے کی بھی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عمارتوں کی دیکھ بھال محکمہ تعمیرات ومواصلات کے ذمے ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس کے دوران پناہ گاہوں کے باہر نادار اور غریب افراد کے لیے لنگرخانے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا،پناہ گاہوں کی جیو ٹیگنگ اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، اہم سڑکوں پر پناہ گاہوں کی نشاندہی کے لیے سائن بورڈز لگائیں جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے،سابق حکومتوں نے کبھی لاچار طبقے کی فلاح کے لیے سوچا نہ کچھ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں