ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کرایمرجنسی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون نے کراچی کوآفت زدہ علاقہ قرار دے کرایمرجنسی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا وفاق 10ارب اور سندھ حکومت5 ارب روپے فوری امداد کیلئے جاری کرے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون نے صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کرایمرجنسی فنڈز جاری کئے جائیں۔

رضاہارون کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت امدادی فنڈزاورخصوصی گرانٹ کا اعلان کرے، خدارا، سیاسی وذاتی اختلافات بھلا کر کراچی کی دادرسی کی جائے۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے کہا کہ لاکھوں گھر اور املاک تباہ، کاروبار، دکانیں اور کارخانے ڈوب گئے، خاندان بے گھراور نقل مکانی پر مجبور ہیں ، وفاق 10ارب اور سندھ حکومت5 ارب روپے فوری امداد کیلئے جاری کرے۔

خیال رہے کراچی میں بارش نے تباہی مچادی ہے اور اگست کے مہینے کے دوران مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا سابقہ 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس بار 1931 کے بعد اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، فیصل بیس پر رواں سال اگست میں 345 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے جب کہ کا سابقہ ریکارڈ 298.4 ملی میٹر بارش کا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں