اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ سال گندم کی سپورٹ پرائس بڑھانےکا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئےحکومتی اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کوصوبائی سطح پرقیمتوں میں کمی کیلئےاقدامات پربریفنگ دی گئی جب کہ ٹائیگرفورس کی جانب سےآٹے اور چینی کی قیمتوں پر معلومات پیش کی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں کے یکساں نفاذ نہ ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے نرخ ناموں کو آویزاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے، وزیراعظم نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی نرخ ناموں کی دستیابی یقینی بنائے۔

اجلاس میں گندم اورچینی کی دستیابی اورقیمتوں میں استحکام پربھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے کسانوں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ سال گندم کی سپورٹ پرائس بڑھانےکا حکم دے دیا.

یہ بھی پڑھیں: 60 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی زائد امدادی قیمت مقرر کرنے کا مقصد کسانوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

واضح رہے کہ گندم کی درآمد کے ساتھ سندھ اور پنجاب میں گندم کی قیمتیں کم ہونے لگی ہیں، سندھ میں گندم کی قیمت 7 روپے کم ہو کر 46 روپے فی کلو ہو گئی جب کہ پنجاب میں بھی قیمت 6.50 روپے گھٹ کر 48.50 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

امپورٹرز نے بتایا تھا کہ گندم کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں تقریباً 240 ڈالر فی ٹن ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں