اشتہار

امریکا میں آسمانی بجلی نے تباہی مچادی، اڑھائی لاکھ کے قریب افراد بے گھر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : آسمانی بجلی نے کیلیفورنیا میں تباہی مچائی، 12 لاکھ ایکڑ رقبے تک پھیلی آگ نے 12 سو گھروں کو برباد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی کے باعث مخلتف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا، ابھی پہلے سے بھڑکتی ہوئے آگ ہی بے قابو تھی آسمانی بجلی گرنے کے مزید واقعات نے مزید 600 مقامات پر آگ بھڑکا دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شمال اور وسط میں لگنے والی آگ نے لاس اینجلس سے 3 گنا بڑے رقبے کو راک کا ڈھیر بنادیا ہے۔

- Advertisement -

مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو میں مدد مل رہی تھی تاہم آسمانی بجلی گرنے مزید جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں سے اب تک اڑھائی لاکھ کے قریب رہائشی نقل مکانی کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں