بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران پر پابندیاں لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال ایسی نہیں کہ امریکی قرارداد پر مزید کارروائی کی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے ایران پر پوری طور پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کےلیے دباو ڈالا جارہا ہے، اس مقصد کےلیے امریکا کی جانب سے ایک قرارداد بھی پیش کی گئی تھی جسے فی الحال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسترد کردیا ہے۔

امریکی مندوب نے اقوام متحدہ میں ایران پر دہشتگردی اور دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کا سنگین الزام عائد کیا تھا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ مجھے اس بات کو واضح کرنے دیا جائے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو اس معاملے میں لمیٹڈ کمپنی کے ساتھ کھڑے ہونے میں کوئی خوف نہیں، مجھے صرف اس بات کا ملال ہے کہ سلامتی کونسل کے دیگر ممبران اپنا راستہ کھو چکے ہیں اور اب وہ خود دہشتگردوں کی کمپنی میں تلاش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ میں ایک خط پیش کیا تھا جس میں ایران پر عالمی پابندیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں