اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

راجن پور: پنجاب کے شہر راجن پور میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راجن پور میں رشتے کے تنازع پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افرد میں رضیہ بی بی، ثمینہ بی بی، محمد نواز اور فقیر محمد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد بلال، ذوالفقار، ارباز کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: چچا نے بھتیجی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 20 جولائی کو چنیوٹ میں رشتہ دینے سے انکار پر چچا نے بھتیجی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی، 14 سالہ سعدیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تین روز قبل سعدیہ اپنے میکے ملنے کے لیے آئی ہوئی تھی کہ چچا نے اسے اکیلا گھر میں پاکر مبینہ طور پر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور بعدازاں اسے نجی اسپتال میں علاج کے لیے لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں