اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت انصاف پروگرام کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے، جلد آزاد کشمیر کے تمام افراد کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیرصدارت 23 ویں نیشنل ہیلتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ویڈیو لنک پر شرکت کی جبکہ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عامر اشرف خواجہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر فیصل سلطان نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا جلد آزاد کشمیر کے تمام افراد کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے، صحت انصاف پروگرام سماجی تحفظ کا تاریخی منصوبہ ہے.
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا صحت انصاف پروگرام کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے، 84 لاکھ خاندانوں کومفت علاج کی سہولتیں میسرہیں، ملک کے 90اضلاع میں صحت انصاف پروگرام جاری ہے، 13 لاکھ خاندانوں کوصحت انصاف کارڈ دینے کا ہدف ہے.
انھوں نے مزید کہا خواجہ سرا، خصوصی افراد کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی جا رہی ہے، فاٹا اور تھرپار کرکے افراد کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی جارہی ہے، 305 سرکاری ونجی اسپتال صحت انصاف کے پینل پر ہیں۔