جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رخصتی نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو اغوا کروالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں رخصتی نہ کرنے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو اغوا کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق شوہر عمر نے رخصتی نہ ملنے پر بیوی کو اغوا کروایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی گئی لڑکی منکوحہ ہے اور خلع کا مقدمہ دائر کررکھا ہے۔

کاہنہ پولیس کے مطابق شوہر کے بھائی نے دو ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغوا کیا، مغوی لڑکی کا چند ماہ قبل نکاح ہوا تھا پھر خلع کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی لڑکی مقامی یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کی طالبہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کروالیا جائے گا۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں