اشتہار

’کل سندھ بھر میں چھٹی کا اعلان‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل سندھ بھر میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کل سندھ بھر میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے کل بند رہیں گے، اہم خدمات انجام دینے والے ادارے کھلے رہیں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلدیات، صحت، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے، ریونیو دفاتر کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں