اشتہار

کراچی میں پانی سے گزرتے طیارے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے پر بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا، پانی سے گزرتے طیارے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں نے جہاں سڑکوں کو تالاب بنادیا وہیں ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے پر بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا ایسے میں ایک طیارے کی لینڈنگ کے بعد  پانی سے گزرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسی وے اے پر پانی جمع ہوگیا، طیارہ لینڈنگ کے بعد ٹیکسی وے سے گزر رہا ہے، ایئرپورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ رن وے کلیئر ہے جبکہ ٹیکسی وے پر بارش بہت زیادہ ہونے کے سبب پانی جمع ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کراچی کے اسپتالوں کی صورتحال کی ابتر ہے اور بیشتر اسپتالوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے باعث تیمار دار پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ادھر سندھ کے محکمہ داخلہ کے دفتر میں بھی پانی بھر گیا، گلیوں اور راہداریوں میں پانی موجود ہے اور سامان تیرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارشوں کے باعث حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ لوگوں کے گھروں میں بھی پانی داخل ہوا جس کے سبب املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں