لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کراچی میں نالوں کی صفائی،بارشوں میں فوج کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان لائے فوج۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں نالوں کی صفائی،بارشوں میں فوج کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان لائے فوج، کراچی میں سیلابی پانی آئے تو مدد کو آئےفوج، کراچی کے نالے صاف کرے فوج، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے فوج، مردم شماری کیلئےمیدان میں آئے فوج ۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جمہوریت،سیاست کے نام پرکرپٹ مافیا کرےموج، کبھی اقربا پروری ،کبھی منی لانڈرنگ کے نام پر موج ، کبھی جعلی کمپنیزاور کبھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعےموج۔
ملک میں امن وامان لائےفوج۔سیلاب آئےتو فوج۔کراچی میں پانی آئےتو فوج۔کراچی کے نالے صاف کرے فوج۔دہشت گردی ختم کرے فوج۔۔ مردم شماری کرے فوج۔سرحدوں کی حفاظت کرے فوج۔اور۔جمہوریت اور سیاست کے نام پر کرپٹ مافیا کرے اقربا پروری کی موج۔منی لانڈرنگ کی موج۔جعلی اکاؤنٹس کی موج۔سبحان تیری قدرت
— Fayazulhasan chohan (@Fayazchohanpti) August 27, 2020
خیال رہے شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، حادثات و واقعات میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں جمعرات کی صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 200 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد شہر کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔