پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

جاپان کے وزیراعظم مستعفی ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے ناساز طبیعت کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑی آنت کے عارضہ کا شکار شنزو آبے نے وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے شنزو آبے کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صحت کی خرابی کے باعث وزیراعظم نے استعفیٰ دیا ہے۔

- Advertisement -

شنزو آبے 8 سال تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے، وہ سنہہ 2012 میں وزیراعظم بنے تھے اور رواں سال ہی انہوں نے ملک کے طویل ترین وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

65سالہ شنزو آبے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیماری کے باعث حکومت کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے اس لیے طبی بنیادوں پر وہ منصب سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں