تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

چین میں ریستوران زمین بوس، 29 افراد ہلاک

بیجنگ: چینی صوبے شانژی میں دو منزلہ ریستوران اچانک زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والے محکمے کا کہنا ہے کہ صوبہ شانژی میں عمارت گرنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 29 ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریستوران میں مقامی افراد کسی کے جنم دن پر خوشیاں منا رہے تھے کہ اچانک عمارت گرپڑی، حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حادثے کے بعد 9 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات آئی تھیں لیکن اب مجموعی طور پر 29 لوگ مارے جاچکے ہیں، 21 زخموں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

صوبائی حکومت نے حادثے کی مؤثر تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -