جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں ، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی اور 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف نے سخی سرور ٹول پلازہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے قریب دوران تلاشی ٹیوٹا کرولا ہایلکس میں سے 24 کلو گرام افیون اور 66 کلو گرام حشیش پکڑی۔

ترجمان کے مطابق منشیات کومہارت سےکارکےخانوں،تیل کےڈراموں میں چھپایاگیاتھا جبکہ دوسری کارروائی بھی ڈی جی خان کےعلاقےکل دوست میں کی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ واہگہ کےعلاقے لالو گاؤں میں 6 کلو ہیروئن برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں