اشتہار

عالمی وبا: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس کے کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 910 نئے مریض سامنے آئے اور 1226 متاثرین صحت یاب ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 30 مریض انتقال کرگئے، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 824 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق مملکت میں اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 89 ہزار 667 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، سعودی عرب میں کرونا کے 1 ہزار 545 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

- Advertisement -

نئے کیسز جدہ، ریاض، مدینہ اور جازان سمیت دیگر شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کرونا وبا: سعودی وزارت صحت نے اہم بیان جاری کردیا

دوسری جانب اپنے تازہ بیان میں وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا تھا کہ سعودی عرب میں کرونا ٹیسٹ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اب تک پچاس لاکھ سے زائد ٹیسٹ مکمل کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا سے متعلق حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہورہی ہیں، 50 فیصد نوجوان کرونا کے متاثرین ہیں جو لاپرواہی کی وجہ سے کرونا کا شکار ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں