جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا ہے اور 15 روز میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک15 روز میں 20 کروڑ روپے بطور جرمانہ کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے فرننانس آئل کی کمی کا جواز بھی ختم کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی، حکم کے مطابق فیول سپلائی ایگریمنٹ کو حتمی شکل دیکر 30 روز میں کاپی جمع کی جائے۔

نیپرا نےکے الیکٹرک کے ایس ایس جی سی ایل کے واجبات سمیت تمام تفصیلات اور معاہدہ کی کاپی طلب کرلی ہے۔

اس سے قبل بھی نیپرا کے الیکٹرک پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ اور عوامی شکایات پر بھاری جرمانے عائد کر چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں