تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

وزیراعظم نے کراچی کیلیے پلان کی منظوری دیدی، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کےلیےپلان کو وزیراعظم نےدیکھا اور منظوری دے دی، پلان پر اتفاق رائے ہو گیا تو وزیراعظم جلد کراچی آجائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سےآج ملاقات انتہائی اہم نوعیت کی تھی جس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرتبادلہ خیال کیاگیاہے جومنصوبے بنائے ان کا اعلان وزیراعظم عمران خان کراچی میں کریں گے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ منصوبوں میں سیوریج اورنالوں کےاطراف آبادی پرتوجہ دی جائےگی، نالوں کواصل نوعیت میں بحال کیاجائےگاتاکہ دوبارہ تجاوزات نہ ہوں، نالوں کےاطراف لوگوں کودوسری جگہ آبادکیاجائےگا۔

عمران اسماعیل نے بتایا کہ نئےمنصوبےمیں کراچی کےپینےکےپانی کامسئلہ بھی حل کیاجائےگا، سندھ کےاسٹیک ہولڈرزکیساتھ بھی پلان پرمشاورت ہوگی، پلان پراتفاق رائے ہو گیا تو وزیراعظم جلدکراچی آجائیں گے، کراچی میں لالچ کےمسئلےکوسب کوہینڈل کرناہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سےمتعلق جوپلان کیاہےاس میں شفافیت رکھناہوگی، عوام کراچی سےمتعلق پلان کودیکھیں گےتووفاق کی سنجیدگی کااندازہ لگائیں گے، امیدہےاسٹیک ہولڈرجلدپلان پراتفاق کریں گے۔

بجلی کی شکایات سے متعلق سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ کےالیکٹرک سےمتعلق بہت سےمسائل ہیں، والدہ بھائی کیساتھ رہتی ہیں وہاں بھی3دن بجلی نہیں تھی، کےالیکٹرک کےگرڈاسٹیشنزمیں پانی کی وجہ سےمسائل ہیں، کےالیکٹرک کادفاع نہیں کررہا ان کےمسائل اورخامیاں ہیں، بجلی سےمتعلق عوام کےدکھ کوسمجھتاہوں اور تکلیف پرمعذرت بھی کرتاہوں۔

Comments

- Advertisement -