تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کرپشن کے خلاف بڑا اقدام

ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کرپشن کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد فوجی افسران اور شاہی خاندان کے دو افراد کو بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی حکم جاری کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں مشترکہ افواج کے کمانڈرشہزادہ فہد بن ترکی اور ان کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو الجوف کے نائب گورنر کے عہدے سے ہٹادیا۔

سعودی فرمانروا نے شہزادہ فہد کی جگہ جنرل سٹاف کے نائب چیف لیفٹیننٹ جنرل مطلق بن سلیم بن مطلق العظیمہ کو مشترکہ افواج کے کمانڈر کے طور پر تعینات کردیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فہد مشترکہ افواج کے کمانڈر بننے سے قبل رائل سعودی فورسز، جو پیراٹروپرز اور سپیشل فورسز کا ایک یونٹ ہے، کے کمانڈر تھے جبکہ کہ ان کے والد سابق نائب وزیر دفاع تھے۔

یاد رہے سعودی حکومت نے اپنے وزرا کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور مالی غبن کی صورت میں 10 سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ کیا تھا۔

خیال رہے .ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزارت دفاع میں بد عنوانی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے نومبر 2017 میں شاہ سلمان کے حکم پرانسداد بدعنوانی کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار وزرا اور کئی سابق وزرا کو حراست میں لے لیا تھا، ان افراد پر کرپشن کا الزام تھا، گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات کو ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کر کے قید کیا گیا تھا۔

امیر ترین شہزادے الولید بن طلال کی گرفتاری پر سعودی اسٹاک مارکیٹ میں منافع کی شرح1.5فیصد تک گرگئی تھی جبکہ شہزادہ الولید طلال کی کمپنی کے شیئر9.9 فیصد گرگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -