ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا کے دریاؤں اور ندی نالوں کے پانی میں اضافہ، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی میں اضافہ ہوگیا ہے، دریاؤں کے قریب افراد الرٹ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریاوں کے قریب بسنے والے افراد کو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 75843 کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بالائی اضلاع میں دریاوں اور ندی نالوں کے پانی میں اضافہ ہوگیا ہے، خوازہ خیلہ کے مقام پر 40872 اور دریائے پانچکوڑہ پر 30222 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ریلے دریائے سوات اور دریائے پانچکوڑہ سے دریائے کابل میں داخل ہوں گے، نوشہرہ اور چارسدہ کے دریاؤں کا ریلہ رات گئے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دریاوں کے قریب رہنے والے افراد الرٹ رہیں اور صورتحال سے باخبر رہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور سیاحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان دنوں احتیاط کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں