بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب باونڈری وال گرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دارالحکومت میں ہونے والی موسلا دھار بارش باعث کچھ مدت قبل تعمیر ہونے والے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے کی باونڈری وال گرگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں واقع نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانوروں کو روکنے کےلیے تعمیر کی گئی باونڈری وال دو روز کی بارش نہ برداشت کرسکی اور گرگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ دو روز وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اسی دوران بین الااقوامی ہوائی اڈے کی 45 فٹ لمبی دیوار گرگئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ باونڈری وال جنگلی جانوروں کی آمد روکنے کےلیے تعمیر کی گئی تھی تاکہ جنگلی جانوروں کو رن وے پر داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق دیوار کے پیچھے ایک نالہ تھا جو اوور فلو ہوگیا تھا جس کے باعث دیوار کو نقصان پہنچا، باونڈری وال گرنے کی وجہ سے واچ ٹاور کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایئرپورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ باونڈری وال کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں