کراچی : الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ، نئی حلقہ بندیوں کے بعد سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہے، الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع کردیں اور بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئےکمیٹیوں کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی کمیٹی 3رکنی ہو گی جبکہ کنوینرضلعی الیکشن کمشنر ہوگا، ڈپٹی کمشنر،ضلعی ایجوکیشن آفیسریاتعلقہ ایجوکیشن 2ممبر ہوں گے۔
کمیٹی پہلے مرحلے میں حلقہ بندیاں کرےگی، سندھ میں یوسیز، یونین کمیٹیز،وارڈز کی ازسرنوحلقہ بندیاں کی جائیں گی، نئی حلقہ بندیوں کےبعد سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 9 سے22ستمبر تک سندھ بھرمیں بلدیاتی حلقہ بندیوں کومکمل کیاجائے گا ، 23 ستمبر کو سندھ میں ابتدائی حلقہ بندیاں آویزاں کی جائیں گی اور حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کااعلان ہوگا۔