مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سوشل میڈیا پر تنقید کیے جانے پر جذباتی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر سوشل میڈیا پربے جا تنقید کی گئی جس کے بعد وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، سرفراز نے سوال کیا کہ کیا میں اتنا برا ہوں؟
سرفراز احمد نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ اتنا چبھنے لگا ہوںسب کو چھرا تو نہیں ہوں، جانی جتنا بتاتے ہو میرے بارے میں اتنا برا تو نہیں ہوں.
واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سرفراز احمد کو شامل کیا گیا تھا اور وکٹ کیپنگ کے دوران ان سے معین علی کا اسٹمپ مس ہوگیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرنے لگے.
اتنا چھبنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں
جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 2, 2020
کرکٹ میں مس فیلڈنگ اور کیچ کا چھوٹ جانا گیم کا حصہ ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین بلا کچھ سوچے سمجھے چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے فاتحکپتان پر تنقید کے نشتر چلاتے رہے.
یاد رہے کہ سرفراز احمد پر اس سے قبل بھی ایئرپورٹ پر ایک شخص نے ورلڈ کپ کے دوران تنقید کرتے ہوئے مغلظات بکیں تھیں لیکن بیٹے کو گود میں اٹھائے سرفراز خاموشی سے چلے گئے تھے.
بعدازاں سوشل میڈیا پر ہی اس شخص پر تنقید ہوئی تو اسے ویڈیو کے ذریعے ان سے معافی مانگنا پڑی تھی.