جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایف اےٹی ایف بل ، وزیراعظم نے پی ٹی آئی واتحادی سینیٹرز کو آج طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی واتحادی سینیٹرز کی ملاقات آج ہوگی ، جس میں عمران خان سینیٹرزکوایف اے ٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پرہدایت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی واتحادی سینیٹرزکوآج طلب کرلیا، پی ٹی آئی واتحادی سینیٹرزکی ملاقات آج سہ پہرساڑھے 4بجےہوگی، ملاقات میں وزیراعظم سینیٹرز کے مسائل سنیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سینیٹرز کوایف اےٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پرہدایت دیں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا تھا ، جس میں شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی میں اپوزیشن کےکردارپرگفتگو کی۔

وزیراعظم نے ایف اےٹی ایف پراپوزیشن کاکردارقوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے، پاکستان  بلیک لسٹ میں شامل ہو، اپوزیشن نےحکومت کوبلیک میل کرنےکیلئےقانون سازی روکی۔
.
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف سےمتعلق اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں، ہرجمہوریت میں اپوزیشن کاملک کےلیےاہم کردارہوتاہے، اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانےکیلئےملک کونقصان پہنچارہی ہے، اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ذاتی مفادکی ترامیم چاہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں