بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ہیک کر کے ہیکرز نے چندے کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے اس اکاؤنٹ سے ٹویٹس کیں جس میں انہوں نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں چندہ دینے کی اپیل کی۔

ہیکرز نے عوام کو بتایا کہ بھارت میں اب بٹ کوائن کو بھی قبول کیا جا رہا ہے، اس لیے لوگ بٹ کوائن کے ذریعے بھی چندہ دے سکتے ہیں۔ نریندر مودی کے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ سے ہیکرر نے دیگر ٹویٹس بھی کیں، بعدازاں ان تمام ٹویٹس کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کے ٹویٹر اکاؤنٹ ’نریندر مودی ڈاٹ اِن‘ کے 2.5 ملین فالوورز ہیں اور یہ اکاؤنٹ 2011 میں بنایا گیا تھا جبکہ ان کے دوسرے ٹویٹر اکاؤنٹ ’نریندرا مودی‘ پر ان کے 6 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔

اس سے قبل رواں سال جولائی میں امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت دیگر شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کیے گئے تھے اور ان کے ذریعے بھی کرپٹو کرنسی کے متعلق ایک جعلی اسکیم کی تفصیلات پوسٹ کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں