اشتہار

’’سرفراز آپ جب بھی افسردہ ہوں یہ تصویر دیکھ لیا کریں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر تنقید کی گئی تو اظہر علی سمیت ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب بھی حمایت میں سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سرفراز احمد کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ سرفراز آپ نے پاکستان کی نمائندگی بھرپور جذبے کے ساتھ کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اس طرح کا وقت آکر چلا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان سندھ حکومت نے سرفراز کو مشورہ دیا کہ ’جب بھی آپ افسردہ ہوں تو چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ والی تصویر دیکھ لیا کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سرفراز کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیفی میں بھی آپ کا مداح ہوں۔

مزید پڑھیں: کیا میں اتنا برا ہوں؟ سرفراز جذباتی ہوگئے

یاد رہے کہ تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سرفراز احمد سے معین علی کا اسٹمپ مس ہوگیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سرفراز احمد نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا تھا کہ اتنا چبھنے لگا ہوں‌ سب کو چھرا تو نہیں‌ ہوں، جانی جتنا بتاتے ہو میرے بارے میں‌ اتنا برا تو نہیں‌ ہوں۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد پر اس سے قبل بھی ایئرپورٹ پر ایک شخص‌ نے ورلڈ‌ کپ کے دوران تنقید کرتے ہوئے مغلظات بکیں‌ تھیں‌ لیکن بیٹے کو گود میں‌ اٹھائے سرفراز خاموشی سے چلے گئے تھے.

بعدازاں‌ سوشل میڈیا پر ہی اس شخص‌ پر تنقید ہوئی تو اسے ویڈیو کے ذریعے ان سے معافی مانگنا پڑی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں