لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کیلئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے پولیو کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ نے انسدادڈینگی وانسداد پولیو کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے پولیو کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسدادڈینگی اور انسدادپولیو کےلئےانتظامیہ کو بھی متحرک ہوناہوگا، کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز انسدادڈینگی،انسداد پولیو کے لئے اقدامات کی نگرانی کریں اور ڈینگی سرویلنس پلان پرمن وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناکی طرح انسدادڈینگی وانسداد پولیواقدامات کوخودمانیٹرکروں گا، پنجاب کوڈینگی اورپولیو سےمحفوظ بنانا میرا مشن ہے۔
ناقص کارکردگی کی کوئی گنجائش ہےاورنہ ہی میں یہ برداشت کروں گا، بیڈ پرفارمنس پرجواب طلبی کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی، سب اچھا ہےکی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے ہر اقدام کا آڈٹ ہو گا اور انسدادڈینگی سےمتعلق کارکردگی کوروزانہ کی بنیادپرمانیٹرنگ کیاجائےگا۔